جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

دل دہلا دینے والا واقعہ: چلتی ٹرین سے بچہ باہر جا گِرا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سے پشاور جانے والی تیز رفتار ٹرین سے بچہ باہر جا گرا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ سکھر کے قریب پنوعاقل میں پیش آیا جہاں پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی ‏کھڑکی سے بچہ باہر گرِ گیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بچہ کھڑکی سے بندھے جھولے میں سو رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث راڈ نہ ‏ہونے کی وجہ سے وہ باہر جا گرا۔

ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین کو روکا گیا اور فوری طور پر بچے کی تلاش شروع کر دی گئی اور 2 گھنٹے کی ‏مسلسل جدوجہد کے بعد بچہ زخمی حالت میں ملا۔

پانچ سالہ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد کے بعد اسے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں