تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی شہر میں دل دہلا دینے والا واقعہ!

ریاض: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں ‘بغدا’ کے ذریعے ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ینبع کے علاقے میں بغدا سے مارنے کی دھمکی دے کر جنرل اسٹور لوٹنے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی تعداد چھے ہے۔

مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ گرفتار شہری مقامی ہیں جو چاپڑ لے کر جنرل اسٹور میں داخل ہوئے اور لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

بعد ازاں ملزمان کی اسٹور لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ پولیس نے وڈیو کی مدد سے حملہ آوروں کی نشاندہی کرکے رسائی حاصل کی اور ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ لوٹ مار کرنے والے مقامی شہری ہیں۔ انہیں حراست میں لے کر ان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی کر دی گئی، جلد پیش رفت ممکن ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن ان کا کیس منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

Comments

- Advertisement -