تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

اژدھے سے بچوں‌ کا رسی کودنے کا کھیل

زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تاہم ہمارے ارد گرد کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

اگر کسی عقل مند شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم  ہوجائے تو وہ اُس مقام سے دور جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ خوف ہوتا ہے کہ اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے اور  اگر کسی کو اژدھے کی موجودگی کا خدشہ بھی ہو تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کا فاصلہ اختیار کرنا ہی بہتر سمجھا جاتا ہے۔

سانپ بڑا ہو یا معمولی اسے خوف کی علامت ہی سمجھا جاتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چونکا دینے والی ویڈیو نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

مزید: اژدھے اور بچی کی دوستی کا چرچا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ویتنام کے نواحی علاقے کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین بچے بلا خوف و خطرے مردار اژدھے کے ساتھ رسی کودنے والا کھیل کھیل رہے ہیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ویتنام میں ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے اور وہ بچوں کی بہادری پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ویتنام میں بچوں کا سانپوں کے ساتھ کھیلنا معمول کی بات ہے۔ ویڈیو کے پس پردہ ایک خاتون کی آواز بھی آرہی ہے جو بچوں کی حوصلہ افزائی کرریہ ہے۔

Comments

- Advertisement -