تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

انسانی کھوپڑیوں کے مینار سے متعلق چونکا دینے والی خبر

میکسیکوسٹی: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں انسانی کھوپڑیوں کے مینار کے نئے حصے دریافت کرلیے گئے جہاں سے مزید کھوپڑیاں ملی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میکسیکو سٹی میں 14ویں صدی میں تیار کیے جانے والے انسانی کھوپڑیوں کے مینار کے مرحلہ وار مزید حصے بھی دریافت ہورہے ہیں۔

رائٹرز فوٹو

رپورٹ کے مطابق انسانی کھوپڑیوں کا یہ مینار 14 ویں صدی میں آزٹیک سلطنت کے عہد میں تعمیر کیا گیا تھا، نئے دریافت ہونے والے حصے میں 119 مردوں، خواتین اور بچوں کی کھوپڑیاں موجود ہیں۔ میکسیکو کے محکمہ آثار قدیمہ گزشتہ برس سے اب تک اسی مینار سے سیکڑوں کھوپڑیاں دریافت کرچکا ہے۔

میکسیکو سٹی میں‌ 500 سال پرانے انسانی کھوپڑیوں کے مینار دریافت

سب سے پہلے یہ مینار سال 2017 میں درفت کیا گیا تھا جس کے بعد اس کے مزید حصوں کا آہستہ آہستہ پتا لگایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ میکسیکوسٹی 14 ویں اور 16 ویں صدی کے درمیان آزٹیک سلطنت کا حصہ ہوا کرتا تھا جو بعد میں میکسیکوسٹی بنا، یہ شہر پہلے آزٹیک دارالحکومت تینوچتیتلان تھا۔

یہ خوفناک اسٹریکچر تینوچتیتلان میں تعمیر کیا گیا تھا جو اب یہاں میکسیکو سٹی موجود ہے۔

انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے تعمیر کی گئی خوفناک دیوار

ملکی وزیرثقافت الیھنڈرا کا کہنا ہے کہ یہ مینار اب بھی ہمیں متاثر کررہا ہے، یہ قدیم اور حیران کن دریافتوں میں سے ایک ہے، اس مینار کو 3 مراحل میں 1486 سے 1502 کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ قدیم دور کے لوگ اس جگہ کو مقدس سمجھتے تھے اور یہاں جانوں کی قربانیاں دی جاتی تھیں، ابتدائی طور پر یہاں جنگجوؤں کی کھوپڑیاں ملی تھیں لیکن بعد میں بچے اور عورتوں کی ہڈیاں بھی دریافت ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -