اشتہار

امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

ٹینیسی: امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہری شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے ممفس میں میتھوڈسٹ نارتھ اسپتال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات ایک بجے واقع ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس حکام کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، پولیس نے چوری شدہ گاڑی رکھنے پر 3 زخمیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

امریکا میں خشک سالی سے صورت حال انتہائی خراب ہو گئی

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، یہ واقعہ اس سال امریکا میں اُن 400 سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات (ماس شوٹنگ) میں سے ایک ہے، جن میں شوٹر کے علاوہ کم از کم 4 افراد کو گولی ماری گئی ہو۔

ممفس پولیس تفتیش کاروں کے مطابق منگل کی صبح 19 سالہ ریجنالڈ فیلکس چوری شدہ سفید ایس یو وی میں ایک 16 سالہ اور ایک 17 سالہ نوجوان کے ساتھ تھا، جب وہ ریلی لا گرینج روڈ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی انھوں نے یہ معلوم نہیں کیا ہے کہ آیا فائرنگ کرنے والے افراد اور متاثرین ایک دوسرے کو جانتے ہیں یا نہیں، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں