تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو شاپنگ پلازہ کھولنے کی اجازت دے دی

کراچی : صوبہ سندھ میں شاپنگ پلازہ کھولنے کا معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے شاپنگ پلازہ کھولنے کیلئے سندھ حکومت کو اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کا جوابی خط سندھ حکومت کو موصول ہوگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا ہے، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں شاپنگ پلازہ کھولنے پروزارت ہیلتھ سروسز کو کوئی اعتراض نہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں شاپنگ پلازہ کھول دیئے جائیں، اس دوران سندھ حکومت ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومت تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنائے، نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی حکم پر محکمہ داخلہ سندھ نے شاپنگ مال کھولنے کی اجازت دے دی۔

حکم نامہ میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ شاپنگ مال کھولنا ایس او پیز پرعملدرآمد سےمشروط ہے، شاپنگ مال میں بیوٹی پارلر، سیلون، پلےایریا، فوڈ کورٹ بدستور بند رہیں گے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق دکانیں جمعہ، ہفتہ،اتوارکو بھی کھلی رہ سکیں گی، دکانوں کےاوقات کارصبح8سےشام5بجےہی ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -