اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

11 سالہ بچے سے شرط لگانے اور اسکی موت کی وجہ بننے والا دکاندار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پولیس نے 11 سالہ بچے سے شرط لگانے اور اس کی موت کا سبب بننے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں سرکے کی بوتل پینے سے 11 سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی تھی، پولیس نے بچے سے شرط لگانے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا ہے، واقعے کا مقدمہ شاہ محمد کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل خطا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ دکاندار نے بچے سے سرکے کی بوتل پینے پر 100 روپے کی شرط لگائی تھی۔

- Advertisement -

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ بچے شاہ محمد نے سرکے کی بوتل پی لی تھی، بچے نے جیتے ہوئے 100 روپے سے کولڈنک خرید کر پی تھی۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد بچے کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں