کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید دو شہری زندگی بھر کی جمع پونجی لٹنے سے بچانے کیلیے مزاحمت پر کرنے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر قائد کراچی میں ڈاکو راج جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے مزید دو افراد کو مزاحمت کرنے پر قتل کردیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکاندا کو قتل کیا گیا۔ مقتول عصمت اللہ نے دو سال قبل کوئٹہ سے کراچی آکر اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ اس سے قبل شہر قائد کے مضافتی علاقے میں مزاحمت پر شہری کو قتل کیا گیا۔
رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں 105 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور ان کے خاندان کمسپرسی کا شکار ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آے آئی جی) جاویدعالم اوڈھو نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ، کار سوار جاں بحق
مذکورہ پریس کانفرنس انہوں نے یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالب علم بلال ناصر کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل کے واقعے پر کی تھی اور پولیس اقدامات سے آگاہ کیا تھا۔