اشتہار

طیاروں میں وائی فائی کی سہولت کیلئے مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہوائی جہازوں میں وائی فائی کی سہولت کے لیے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیج دیا گیا۔

اب طیاروں میں بھی وائی فائی کنیکٹ کیا جاسکے گا، طیاروں میں وائی فائی کی سہولت کیلئے مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کردیا گیا ، یہ سیٹیلائٹ بدھ کی رات لانچ کی گئی، جس کے بعد ہوائی جہازوں پر سفر کرنے والے مسافر جلد ہی اس مصنوعی سیارے یا پھر زمین پر لگے سیل ٹاورز کی مدد سے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔

- Advertisement -

اس مقصد کے لیے طیاروں کے چھت پر ایک اینٹینا لگایا جائے گا، جو سیارے کے ساتھ رابطے کے کام آئے گا۔

ابتدائی طور پر جن ایئرلائنز کے طیاروں میں ان سہولیات کے استعمال کے لیے ضروری آلات نصب کیے جائیں گے، ان میں لفتھانزا اور اے آئی جی گروپ کی فضائی کمپنیاں(ائیر لنگس، برٹش ائیر ویز اورویلنگ) شامل ہونگی۔

یورپی ایوی ایشن نیٹ ورک کافی عرصے سے اس منصوبے پر کام کر رہا ہے، انمارسیٹ نامی کمپنی جو برطانیہ کی سب سے بڑے سیٹیلایٹ آپریٹر ہے ، یورپی ایوی ایشن نیٹ ورک کے پیچھے کام کررہی ہے۔

دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ان سروسز کا آغاز سال کے آخر تک کر دیا جائے گا۔

اس ٹیکنالوجی کے بعد اگر طیارے میں سوار کوئی مسافر ویب سائٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں یا پھر کوئی ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں تو اسے صرف اس ہاٹ سپاٹ سے منسلک ہونا ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں