اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

ہیرا منڈی کا وہ سین جسے 99 ری ٹیکس کے باوجود ویب سیریز میں شامل نہیں کیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہیرا منڈی میں ’لجو‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ رچا چھڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 99 ری ٹیک کے باوجود ان کا سین ویب سیریز میں شامل نہیں کیا گیا۔

رچا چھڈا نے ہیرا منڈی میں گانے ’معصوم دل ہے میرا‘ پر رقص کیا تھا، اس حوالے سے ایک صارف نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی، اس کے جواب میں رچا کا وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جس شوٹ کے لیے میں نے 99 ری ٹیک کیے اسے ویب سیریزن میں شامل نہیں کیا گیا۔

ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سین اچھے سے شوٹ نہیں ہوا تھا اور میں نے وہ سارا دن ہی خراب کردیا تھا، بس سمجھے جاؤ یاروں۔۔۔

- Advertisement -

کپل شرما کے شو میں جب ہیرا منڈی کی اداکاراؤں کو بلایا گیا تھا تو وہاں سناکشی سنہا نے کہا تھا ک انھوں نے کسی بھی سین کے لیے 12 سے زیادہ ری ٹیک نہیں کیے۔

ادیتی راؤ حیدری کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ڈانس سین کے لیے 12 سے 13 ری ٹیکس دیے تھے جبکہ اس دوران رچا چھڈا نے انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے ایک سین کے لیے تقریباً 99 بار کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ویب سیریز ہیرا منڈی نے ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی تھی جبکہ ناقدین نے بھی اس کی تعریف کی تھی۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کے سیزن 2 کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اس ویب سیریز کو بے حد محبت دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سیزن ٹو بنایا گیا تو نیٹ فلکس کی جانب سے اس کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ وہ پروڈیوسرز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں