تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

موجودہ حکمران بہانہ بنا کر بھاگنے کی کوشش کریں گے، شوکت ترین

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکمرانوں سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی تو یہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر بھاگنے کی کوشش کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اندر سے بہت پریشان ہے لیکن ان کے پاس اس مشکل سے جان چھڑانے کا کوئی آپشن ہی موجود نہیں، یہ لوگ زیادہ دیر لگائیں گے تو ہوسکتا ہے مہنگائی کی شرح مزید بڑھ جائے۔

شوکت ترین نے کہا کہ یہ لوگ اب کوشش کررہے ہیں کہ کسی طرح مہنگائی کم ہو تو یہ ائندہ انتخابات میں عوام کو اپنی شکلیں دکھاسکیں،مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی تو یہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کربھاگنے کی کوشش کرینگے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکمران دراصل کسی اور کو ٹوپی پہنا کر سائیڈ لائن ہونا چاہتے ہیں،یہ سوچ رہے ہیں کوئی معجزہ ہوجائے تو مہنگائی کی شرح کم ہوجائے اس کیلئے معجزے کی ضرورت نہیں اقدامات کرنا ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا ہے، ان کے پاس کوئی پلان ہے نہیں،مہنگائی کی شرح30فیصد تک چلی گئی، دوست ممالک بھی دیکھ رہے ہیںکہ موجودہ حکومت ضمنی انتخابات بھی ہار رہی ہے اور ان کے پاس عوامی مینڈیٹ ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی طور پر ہم ڈیفالٹ تو کرچکے ہیں، ایل سیزنہیں کھل رہیں، گورنر اسٹیٹ بینک درست کہتے ہیں کہ قرضوں میں ہم ڈیفالٹ نہیں کرینگے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ دوست ممالک رول اوورکرینگے یا اور قرضے دے دینگے۔

Comments

- Advertisement -