اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کیا چاول کھانے کے بعد تربوز نہیں کھانا چاہیے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

موسم گرما کے آتے ہی ہر جگہ تربوز نظر آنے لگتا ہے، سستے داموں با آسانی دستیاب تربوز کے استعمال سے صحت پر اِن گنت طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، تربوز غذائیت سے بھر پور پھل ہے جس کے استعمال سے گرمیوں میں ڈیہائیڈریشن کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق تربوز موسم گرما کا وہ خاص پھل ہے جس میں 92 فیصد مقدار پانی پایا جاتا ہے اور پانی انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔

گرمیوں میں زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں پانی کی کمی کا ہونا عام بات ہے اور ان مسائل کا واحد حل تربوز کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چاول کے بعد تربوز نہیں کھانا چاہیے، آئیے جانتے ہیں کہ تربوز کن اوقات میں کھانا فائدے کے بجائے الٹا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، تربوز میں پانی کی زیادہ مقدار ہاضمے کے خامروں کو کمزور کر سکتی ہے اور اگر کھانے کے بعد بہت جلد کھا لیا جائے تو پیٹ میں تکلیف، متلی یا الٹی ہو سکتی ہے۔

تربوز میں فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو کہ زیادہ یا بھاری کھانے کے بعد کھایا جائے تو ہاضمے میں تکلیف، اپھارہ اور گیس کا سبب بن سکتا ہے، اس میں قدرتی شکر کی مقدار نسبتاً زیادہ ہوتی ہے، جو کھانا کھانے کے بعد کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

چاول میں چونکہ پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے چاول کے بعد تربوز کھانا الٹی، متلی یہاں تک کے فوڈ پوائزننگ کا سبب بھی بن سکتا ہے تو بہتر ہے کہ پانی سے بھرپور پھل کو خالی پیٹ یا دن کے وقت کھایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں