پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سیالکوٹ واقعے کا جواب دہ کون؟ شوبز فنکاروں کا غم و غصے کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز شخصیات نے سیالکوٹ میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی۔

سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کی جانب سے سری لنکن منیجر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے واقعے نے شویز فنکاروں کو بھی غمزدہ کردیا، فنکاروں نے سوشل میڈیا پر واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

اداکار فیصل قریشی نے لکھا کہ ’اس شرمناک واقعے سے پوری پاکستانی قوم شرمندہ ہے۔‘

گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ ’اللہ تعالیٰ ہمیں سوجھ بوجھ، انسانیت اور برداشت عطا فرمائے۔‘ مہوش حیات نے لکھا کہ ’اس انسانیت سوز واقعے نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیے۔‘

ماہرہ خان نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’اس شرمناک واقعے پر جواب دیں، کون انصاف دے گا۔‘

ہمایوں سعید نے لکھا کہ ’کل سیالکوٹ میں جو کوچھ ہوا اس کے اظہار کے لیے الفاظ ڈھونڈنے کی کوشش کررہا ہوں، ایسا نہیں لگتا کہ اب بھی اتنے گہرے المناک، چونکا دینے والے اور ہولناک واقعے کے اثرات صحیح معنوں میں بیان کرسکتے ہیں، پہلا نہیں اور آخری بھی نہیں ہوگا جب تک کہ خود اصلاح اور تشخیص نہ ہو۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی گئی تھی۔

مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں