اشتہار

شوبز شخصیات ثنا جاوید کی حمایت میں سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ماڈل منال سلیم اور دیگر کی جانب سے تنقید کرنے پر اب شوبز شخصیات اداکارہ ثنا جاوید کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

اداکارہ ثنا جاوید کے خلاف چند دن سے ماڈلز، میک اپ آٹسٹس، اسٹائلسٹس اور اداکارائیں نامناسب رویے کے الزامات لگائے تھے اور اداکارہ نے الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

تاہم اب بعض شوبز شخصیات اور صحافیوں نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے اپنا تجربہ شیئر کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اداکارہ کو بدتمیز نہیں پایا۔

- Advertisement -

فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ متعدد منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا اور اداکارہ ان کے ساتھ شو میں گزشتہ دو سال سے بھی کام کر رہی ہیں اور انہوں نے کبھی بھی انہیں غیر پیشہ ورانہ نہیں پایا۔

اداکار نے لکھا کہ نہ صرف انہوں نے بلکہ ان کی ٹیم کے دیگر ارکان نے بھی ثنا جاوید کو بہترین شخصیت کے طور پر جانا، ساتھ ہی انہوں نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ہدایت کار اور فلم ساز ندیم بیگ نے انسٹاگرام پر ثنا جاوید کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ ’پیارے افضل‘ سمیت دیگر منصوبوں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nadeem Baig (@nadeembaigg)

انہوں نے کبھی بھی انہیں ایسی بدتمیزی کرتے ہوئے نہیں پایا بلکہ انہیں ہمیشہ بااخلاق اداکارہ کے طور پر پایا۔

ندیم بیگ نے مزید لکھا کہ وہ جلد ہی ثنا جاوید کے ساتھ مزید منصوبوں پر کام کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

ان کی طرح اداکارہ سعدیہ فیصل نے بھی ثنا جاوید کے ہمراہ کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں باہمت رہنے کا مشورہ بھی دیا۔

سعدیہ فیصل نے لکھاکہ انہوں نے ثنا جاوید کے ساتھ بہت کام کیا اور ان کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔

شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات جن میں وقاص رضوی اور راسخ اسماعیل خان سمیت دیگر افراد شامل ہیں، انہوں نے بھی ثنا جاوید کے ساتھ اپنے کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں