ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے اس موقع پر شوبز ستاروں نے بھی دلکش لباس زیب تن کیے اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر شوبز ستاروں نے بھی خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کو بھی اس عید میں اپنے ساتھ شامل کیا۔
عروہ حسین
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ عروہ حسین نے بھی مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔
Eid Mubarak 🍃✨🕊 pic.twitter.com/Ufyik4CHg2
— URWA HOCANE (@VJURWA) July 10, 2022
عید کے موقع پر انہوں نے سادہ میک اپ کیا اور سفید اور اس کے اوپر سیاہ کڑھائی والا مشرقی لباس زیب تن کیا اور اسی مناسبت سے جھمکے بھی پہنے۔
سارہ خان
اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سبز اور سیاہ رنگ کا کام والے لباس کا انتخاب کیا اداکارہ کو تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مایا علی
اداکارہ مایا علی نے آسمانی رنگ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا اور مداحوں کی عید کی مبارک باد بھی دی۔
صبور علی
اداکار علی انصاری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ صبور علی نے سیاہ اور گلابی رنگ کا سادہ لباس منتخب کیا۔
مداحوں کی جانب سے شوبز ستاروں کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے اور ان کے لباس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔