ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کی تعریف میں اداکارہ شردھا کپور کی انسٹا اسٹوری وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت نے مطلوبہ ہدف 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 21 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Mohammad Siraj created history today by taking 4 wickets in one over…
#sirajpic.twitter.com/PuNtabsDe8
— Mohmmad Zubair (@zoo_bear123) September 17, 2023
محمد سراج کی بولنگ کی تعریف سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی کی جارہی ہیں۔
تاہم بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے بھی انسٹا اسٹوری میں محمد سراج کی تعریف منفرد انداز میں کی جو وائرل ہوگئی۔
پوسٹ پر لکھا تھا کہ ’محمد سراج نے سب کے اتوار کے پلان جلد ختم کردیے۔‘ شردھا کپور نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’اب سراج سے ہی پوچھو اس فری ٹائم کے ساتھ کیا کریں۔‘