منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب نے جیل میں کس کتاب کا مطالبہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے جیل میں کتابیں فراہم کی جائیں۔

شردھا قتل کیس میں دہلی کی عدالت نے ملزم آفتاب کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کی ہے، اس درمیان ملزم آفتاب نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے جیل میں قانون کی کتابیں فراہم کی جائیں۔

ملزم کو آج عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، ملزم آفتاب نے عدالت سے درخواست کی کہ اسے قانون کی کتابیں مہیا کی جائے، جبکہ اس سے قبل ملزم نے عدالت سے  ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے  اجراء کے لیے بھی عدالت سے درخواست کی تھی۔

- Advertisement -

آفتاب نے وکیل کے ذریعے عدالت سے بینک اکاؤنٹ سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی تھی جس میں کہا گیا کہ اس کے پاس جیل کے اندر سردی سے بیچنے کے لیے گرم کپڑے نہیں ہیں۔

عدالت نے دہلی میں شدید سردی کے پیش نظر جیل حکام کو ہدایت دی کہ وہ ملزم کو جیل میں گرم کپڑے فراہم کریں۔

واضح رہے کہ شردھا کو مبینہ طور پر اس کے ساتھ رہنے والے دہلی کے بوائے فرینڈ آفتاب امین پونا والا نے 18 مئی کو قتل کیا تھا، اور پھر اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھنے کے کچھ دن بعد پھینک دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں