نئی دہلی : بھارت میں گزشتہ سال بہیمانہ طریقے سے قتل کی جانے والی شردھا والکر نامی لڑکی جیسا ایک اور خوفناک واقعہ پیش آیا ہے۔
مقتولہ کو اس کے سفاک دوست نے شادی کرنے کا کہنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل کے بعد لڑکی کی لاش فریج میں چھپا دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویلنٹائن ڈے یعنی 14 فروری کی صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ متراؤں گاؤں کے مضافات میں نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ایک ڈھابے کے فریج میں چھپائی گئی ہے۔
علاقہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور قتل میں ملوث ملزم ساحل گہلوت جو کہ اسی گاؤں کا رہنے والا ہے کو گرفتار کرلیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 18مئی 2022کو شردھا والکر نامی لڑکی کو ملزم آفتاب پونا والا نے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور لاش کو تقریباً 35 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے سے پہلے لگ بھگ تین ہفتے تک گھر کے فریج میں چھپا کر رکھا تھا۔
مزید پڑھیں : شردھا کی لاش کے 35 ٹکڑے آری سے کیے گئے، رپورٹ
بعد ازاں کئی روز بعد میں اس نے لاش کے ٹکڑے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈال دیئے تھے، پوسٹ مارٹم کے مطابق مقتولہ شردھا کی ہڈیوں کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ ملزم آفتاب نے آری سے لاش کے ٹکڑے کیے تھے۔