ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’آج تو سنڈے ہے‘ یش راج مکھاٹے نے بچی کی ویڈیو پر دلچسپ گانا بنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیوبر یش راج مکھاٹے نے بچی کی ویڈیو پر دلچسپ گانا ’آج تو سنڈے ہے‘ بنا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یوٹیوبر یش راج مکھاٹے نے بچی شروانی کی ویڈیو پر گلوکار وشال دادلانی، موہن کنن اور اپنی آواز سے ملا کر دلچسپ گانا بنایا ہے۔

شروانی شرما نامی یہ بچی کون ہے۔

- Advertisement -

شروانی انسٹاگرام پر خوبصورت ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جو ان کے مزاحیہ انداز میں بولنے پر مداحوں کو پسند آتی ہیں، ان کی تمام ویڈیوز لاکھوں ویوز حاصل کرتی ہیں۔

یہ ویڈیو جس میں شرواتی انٹروڈکشن کا تلفظ ٹھیک طریقے سے نہیں کرپارہی یقیناً آپ کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دے گی۔

ایک ویڈیو میں شرواتی سالگرہ کا دعوت نامہ دے رہی ہیں۔

اب وہ ویڈیو دیکھیں جسے یش راج مکھاٹے نے گانا بنایا ہے۔

مکھاٹے نے شرواتی کے دلچسپ جملے، ’آج تو سنڈے ہے مما راجما چاول بنائیں گی‘ میں وشال دادلانی اور موہن کنن کی آواز کو شامل کرکے گانا بنایا ہے۔

یش راج کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

شروانی شرما کے انسٹاگرام بائیو کے مطابق ان کا اکاؤنٹ والدہ دیپالی سنگھ شرما کے زیر انتظام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں