اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

شروتی ہاسن کی بغیر ’میک اپ‘ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار کمل ہاسن کی بیٹی و اداکارہ شروتی ہاسن کی فلٹر کے بغیر سیلفی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بالی ووڈ میں فلم ’لک‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ شروتی ہاسن کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

فلم ’لک‘ میں سنجے دت، متھن چکرورتی، عمران خان، رتی اگنی ہوتری، روی کشن، روپا گنگولی ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

شروتی ہاسن متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں رمیا وستا وئیا، دل تو بچہ ہے جی، گبر سنگھ ودیگر شامل ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی اداکارہ نے ’ان فلٹر‘ تصاویر شیئر کیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shruti Haasan (@shrutzhaasan)

شروتی ہاسن نے کیپشن میں لکھا کہ ’پرفیکٹ سیلفیز اور پوسٹس کی دنیا، یہ وہ ہیں جو فائنل کٹ تک نہیں پہنچ سکے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shruti Haasan (@shrutzhaasan)

انہوں نے لکھا کہ ’بُرا دن، بخار، امید ہے آپ بھی اسے پسند کریں گے، اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ہیش ٹیک stay weird استعمال کیا۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ شروتی ہاسن ’دی آئی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ وہ فلم ’سالار‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس کے مرکزی کرداروں میں پربھاس اور پرتھوی راج شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں