تازہ ترین

’سری دیوی چرنجیوی‘ نے شروتی ہاسن پریشان کردیا

معروف اداکار کمل ہاسن کی صاحبزادی و اداکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ فلم والٹر ویرایا کے گانے سری دیوی چرنجیوی گانے کی شوٹنگ کے دوران وہ پریشان ہوگئیں تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین اداکار چرنجیوی کی فلم ’والٹر ویرایا‘ کا ایک گانا ’سری دیوی چرنجیوی‘ دو ہفتے قبل ریلیز ہوا جس کے ’لیریکس‘ کی ویڈیو جاری کی گئی، گانے میں شروتی ہاسن اور چرنجیوی برف میں رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

فلم کے گانے کو اب تک 11 ملین سے زائد ویویوز حاصل ہوچکے ہیں، گانے کو دیوی سری پرساد نے کمپوز کیا ہے جس کی شوٹنگ یورپ کی برفیلی وادیوں میں کی گئی۔

تاہم شروتی کے لیے یہ گانا آسان ثابت نہیں ہوا اور اس کی شوٹنگ ان کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوئی، جس کا اظہار انہوں نے پنک ولا سے گفتگو کے دوران کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں امید کرتی ہوں کہ مجھے اب برف میں ساڑھی پہن کر کوئی اور گانا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ یہ بہت تکلیف دہ ہے لیکن میرا اندازہ ہے کہ لوگ اب بھی اسے دیکھنا چاہیں گے اور ہمیں اسے کرتے رہنا پڑے گا مگر یہ عورت کے لیے واقعی تکلیف دہ ہے۔‘

واضح رہے کہ کئی برس قبل اداکارہ ہیما مالنی سمیت دیگر اداکاراؤں نے اس سے متعلق بات آواز اٹھائی تھی جس میں انہیں سرد درجہ حرارت میں ساڑھی پہن کر رقص کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے بھی فلم ’آرادھنا‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کو برا تجربہ قرار دیا تھا جس میں ان کے ساتھ راجیش کھنہ مرکزی کردار میں تھے۔

بالی ووڈ میں اگرچہ اس طرح کے گانوں کی تعداد برسوں کے دوران کم ہوئی ہے لیکن یہ رجحان ختم نہیں ہوا ہے جس کی تازہ ترین مثال سری دیوی چرنجیوی ہے۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں