تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

گلوکار سدھو کے آخری گانے میں ان کی موت کا حوالہ، مداح بھی رو پڑے

بھارتی پنجاب میں قتل ہونے والے انڈیا کے مشہور سکھ گلوکار اور کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا نے دو ہفتے قبل ایک گانا ریلیز کیا تھا۔

یہ گانا شوبھدیپ سنگھ سدھو کی زندگی کا آخری گانا ثابت ہوا اس گانے کے بول بھی کچھ ایسے ہیں کہ جس میں وہ اپنی موت کا ذکر خود کررہے ہوں۔ اس گانے بول تھے۔۔۔۔۔ !!

چوبر تے چہرے اُتے نور دسدا
نی ایدا اُٹھو گا جوانی چی جنازہ مٹھیئے

قتل سے دو ہفتے پہلے ریلیز ہونے والے اس گانے کے حوالے سے فیضان ریاض نامی صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "دا لاسٹ رائیڈ” سدھو موسے والا کا آخری گانا تھا۔ گانے کا کور ویسا ہی ہے جیسے انہیں قتل کیا گیا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صآرفین کا کہنا ہے کہ ان کے آخری گانے کا ہر لفظ سچ ثابت ہوگیا ہے۔

علی رضا بھٹی نے سدھو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اور وہ ان کی آخری رائیڈ بن گئی۔ آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اِک سدھو ہُندا سی۔

28سالہ سدھو موسے والا پر بھارتی ریاست پنجاب میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑچکے تھے۔

مقتول گلوکار سدھو موسے والا سے پنجاب حکومت نے واقعے سے ایک دن قبل ہی ان کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی۔

سوشل میڈیا پر سدھو موسے والا کے گانوں کے مداح اور کانگریس سے تعلق رکھنے والے ساتھی ان کے قتل پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

سدھو موسے والا کے مداح ان کی موت کے دو ہفتے قبل آنے والے گانے کا ان پر کیے جانے والے قاتلانہ حملے سے مماثلت رہے ہیں۔

سدھو موسے والا کی ہلاکت کی خبر نے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی ان کے پرستاروں کو افسردہ کر دیا ہے۔ ریاست پنجاب کے ضلع منسہ میں سدھو موسے والا کے قتل پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : مشہور نوجوان بھارتی گلوکار کو قتل کردیا گیا

اسلام آباد کے سابق ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر سدھو موسے والا کے انتقال کے حوالے سے لکھا کہ ’انڈیا میں پنجابی گلوکار کے قتل کی خبر افسوسناک ہے، وہ صرف 28 برس کے تھے اور کانگریس کی ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے۔

Comments