بھارتی اوپنر شبھمن گل نے ایک سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
بھارتی اوپنر بیٹر شبھمن گل نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں اپنی دوسری سنچری بنا کر بابر اعظم کے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے گئے نایاب ریکارڈ کو برابر کردیا ہے۔
شبھمن گل نے نیوزی لینڈ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں78 بالز پر 112 رنز بنائے، اس سے قبل انھوں نے پہلے ون ڈے میں 208 اور دوسرے میں 40 رنز اسکور کیے تھے، یوں سیریز میں شبھمن نے 360 رنز بنا لیے۔
2016 میں بھی بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوران تین میچوں میں تین سنچری کی مدد سے 360 رنز بنائے تھے۔
شبھمن گِل نے منگل کو اندور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں صرف 78 گیندوں پر 112 رنز بنائے، انہوں نے اسی میچ میں اپنا چوتھا ون ڈے سنچری اور سیریز کا دوسرا سنچری اسکور کیا۔ اس سے قبل حیدرآباد میں سیریز میں اوپنر نے 208 رنز بنا کر ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے پانچویں بھارتی بیٹر بن گئے۔
شبھمن گل نے اپنے ون ڈے کیریئر کا شاندار آغاز کیا ہے، انہوں نے 21 میچوں میں 73.76 کی اوسط اور 109.80 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1254 رنز بنالیے ہیں۔