ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

ویرات کوہلی کی فٹنس پر شبھمن گل نے لب کشائی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے بارے میں لب کشائی کردی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے ویرات کوہلی کی فٹنس کے بارے میں خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ بلے باز ٹھیک ہیں اور اتوار کو انہیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے لیے فٹ ہونا چاہیے۔

ویرات کوہلی کو دائیں گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے ناگپور میں ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ سے محروم ہونا پڑا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی بدھ کو پریکٹس کے دوران ٹھیک تھے لیکن وہ جمعرات کو گھٹنے میں کچھ سوجن ہوگئی تھی۔

شبھمن گل نے کہا کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز مین نمبر تین پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ میں نمبر تین پر کھیلتا ہوں اس لیے یہ کوئی بڑی ایڈجسٹمنٹ نہیں تھی، اس پوزیشن پر یہ ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے کیونکہ آپ کو کھیل کی صورتحال کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ویرات کوہلی کو کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے آخر میں روہت اور گمبھیر کوہلی کی پشت پر تھپتھپاتے ہوئے دِکھائی دیتے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوہلی کو پلیئنگ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق سے ہوا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں دم توڑ گئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں