منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

شبمن گِل نے شادی کے سوال پر کیا کہا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل سے ٹاس کے دوران شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر وہ پریشان نظر آئے۔

ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کا ٹاکرا تھا، جہاں شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کئے، کپتان نے 90 رنز بنائے۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کرسکی، اور 39 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے ٹاس کے دوران شبمن گِل کی تعریف اور اسی دوران انہوں نے ان سے شادی کے حوالے سے بھی پوچھ لیا، جس پر شبمن حیران رہ گئے اور جواب کو گول مول کرگئے۔

واضح رہے کہ شبمن گِل کا نام بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کیساتھ جوڑا جاتا رہا ہے تاہم دونوں کی جانب سے تاحال اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

حال ہی میں دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالوبھی کردیا ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں ہیں۔

ایک وقت میں ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سچن ٹنڈولکر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ کی شبمن سے منگنی ہو رہی ہے۔

بعد ازاں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی لیکن اس سے مداحوں کے دلوں میں پھر ایک امید نے جنم لیا۔

سارہ سب سے زیادہ اپنے والد سچن ٹنڈولکر کی بیٹی ہونے کے باعث پہچانی جاتی ہیں، 1997 میں پیدا ہونے والی سارہ نے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے تعلیم حاصل کی، جبکہ یونیورسٹی کالج لندن سے ایم ایس سی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں