بھارت کے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے شبمن گلِ کو فون کرکے پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے ان کا حوصلہ بڑھایا ہے۔
گِل بیماری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکے تھے اور انہیں صحت یاب ہونے میں مدد کے لیے اس ہفتے کے شروع میں چنئی کے ایک اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی کپتان پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ساتھی اوپنر شبمن گل اپنی بیماری سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ ہفتہ کو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بلاک بسٹر ٹاکرا کے لیے ٹیم میں واپسی کے لیے دستیاب ہوں گے۔
روہت شرمان نے کہا کہ 99 فیصد وہ (گِل) دستیاب ہیں لیکن ہم اس بارے میں کل (ہفتہ) دیکھیں گے۔
ان فارم اوپنر شبمن گلِ سے سابق کرکٹر یوراج سنگھ نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے آمادہ کیا۔
یوراج نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے دوران دو بار ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باوجود میچ کھیل چکے ہیں اس لیے گلِ بھی اٹھیں اور میچ کھیلیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ صحت یاب ہونے کے بعد شبمن گل نے احمدآباد کے اسٹیڈیم میں 45 منٹ تک پریکٹس کی ہے اور ان کے میچ کھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔