جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

شبھمن گل اور سارہ ٹنڈولکر کمبھ میلے پہنچ گئے؟ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر شبھمن گل کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب وہ سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر کے ساتھ کمبھ میلے پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر کرکٹر شبھمن گل اور سارہ ٹنڈولکر کی کمبھ میلے میں شرکت کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے ان کے رشتے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

کئی لوگوں نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس میں یہ تجویز کیا گیا کہ وہ ایک ساتھ کمبھ میں شریک ہوئے۔

تاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ تصاویر جعلی ہیں اور انہیں مصنوعی ٹیکنالوجی (اے آئی) کے ذریعے بنایا گیا ہے جو بالکل حقیقت پر مبنی لگ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ ٹنڈولکر اور شبھمن گل کے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں جب بنگلادیش کے خلاف بھارت کی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میچ کے دوران ان کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس کے بعد دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد مداحوں کی جانب کہا گیا کہ وہ رشتے میں ہیں۔

واضح رہے کہ شبھمن گل اس وقت چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں، وہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

چیمپئن ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کتپان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ اور ورون چاکرورتی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں