جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شبھمن گل نے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایجبسٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارت کے کپتان شبھمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرکے متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

لیڈز ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے شبھمن گل کی شاندار فارم کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے ایجبسٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری بنا کر انگلش بولر کی جم کر دھلائی کی۔

25 سالہ شبھمن گل انگلینڈ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے سابق کپتان محمد اظہر الدین کا انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کا 35 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اس فہرست میں ویرات کوہلی بھی شامل ہیں جنہوں نے 2018 میں اسی میدان پر 149 رنز بنائے تھے۔

شبھمن گل نے 200 رنز اسکور کیے ہیں، بطور کپتان اظہر علی نے 1990 میں مانچسٹر کے میدان میں 179 رنز بنائے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے ایجبسٹن میں 149 رنز 2018 میں اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں 25 سال کی عمر میں بطور کپتان ڈبل سنچری بنا کر شبھمن گل نے لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ٹنڈولکر نے 1999 میں نیوزی لینڈ کے خلاف احمد آباد ٹیسٹ میں 26 سال اور 189 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ یہ سنگ میل عبور کرتے وقت ان کی عمر 25 سال اور 298 دن تھی۔

ویرات کوہلی نے 2016 میں ویسٹ انڈیز خلاف ڈبل سنچری بنائی تھی جب ان کی عمر 27 سال 260 دن تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں