اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

پرویز الٰہی کے معاملے پر جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں: چوہدری شجاعت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کے معاملے پر جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا کہ پرویز الہٰی کے ساتھ اس رات کو پیش آنے والے واقع پر روشنی ڈالوں گا۔

چوہدری شجاعت نے بتایا کہ اس رات پولیس پرویزالٰہی کے گھرپرگئی تو انھیں بتایاگیا وہ چوہدری شجاعت کےگھر ہیں، پولیس والے پرویزالٰہی کے گھر کو چھوڑ کر میرے گھر کی طرف دوڑ پڑے، جہاں میرے دونوں بیٹے دروازے کی دوسری طرف موجود تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب پولیس والے آگے بڑھ رہے تھے تو دونوں بیٹوں نے انھیں روکا، پولیس نے دروازے کو توڑنے کی کوشش کی، دروازے کے شیشے تو ٹوٹ گئے مگر دروازہ نہ ٹوٹ سکا، اس دوران میرے دونوں بیٹے زخمی ہو گئے، چوہدری سالک حسین کے ہاتھ پر ٹانکے بھی لگے۔

چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر رینجرز تعینات

چوہدری شجاعت نے بتایا کہ 2 گھنٹے کوشش کے بعد پولیس دروازے سے واپس چلی گئی، جب پولیس سے سوال کیاگیاکہ کس کیس میں یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، تو پولیس نے بتایا سڑکوں کے ٹھیکوں میں کمیشن کا الزام ہے، انٹرنیشنل فرم سےکمیشن کے طور پر اربوں وصول کرنےکا الزام ہے، پولیس نے کہا اس سے زیادہ تفصیلات ہمارے پاس نہیں ہے۔

چوہدری شجاعت نے مزید بتایا کہ میرا یا میرے بیٹوں کا ایسے کسی معاملے سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا، سارے معاملے پر جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قابل قبول نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح بکتر بند سے گیٹ توڑا گیا اس عمل کی سختی سے مذمت کرتا ہوں، حکام بالا سے کہنا چاہتا ہوں اس کے پیچھے جو بھی ہے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں