اشتہار

وادی شونٹر حادثہ، پاک فوج نے برف تلے دبی 8 افراد کی لاشیں نکال لیں

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتسان کی وادی شونٹر میں برفانی تودہ سے ہونے والی تباہی کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور برف تلے دبی 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کی وادیِ شونٹرمیں برفانی تودہ گرنے سے ہونے والی تباہی کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے 8 جاں بحق افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے۔

نکالے گئے افراد کی لاشوں میں 4 خواتین، دو مرد اور دو بچے شامل ہیں۔

- Advertisement -

امدادی کارروائیوں میں مزید 13 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرکے بحفاظت بچا لیا گیا ہے جب کہ 13 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال استور پہنچا دیا گیا ہے۔

آرمی ریسکیو آپریشن مکمل کلیئرنس تک جاری رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں