13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ٹوئٹر کی بندش؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی معروف سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ’ریسٹ اِن پیس ٹوئٹر‘، ’گُڈ بائے ٹوئٹر اور ‘ٹوئٹر ڈاؤن’ کے ٹرینڈز پر صارفین نے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

آج ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ایک قبر کی تصویر ٹویٹ کی، جس کے کتبے پر ’ٹوئٹر کی چڑیا‘ لکھا تھا، ٹوئٹر کے مالک کی جانب سے اس معنی خیز ٹوئٹ نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

ایلون مسک نے اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ہم نے ٹوئٹر کے استعمال میں اب تک کی ایک اور بلند ترین سطح تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

- Advertisement -

ازراہ مذاق کی گئی اس ٹویٹ کے ذریعے بظاہر ایلون مسک نے صارفین کو بتانے کی کوشش کی کہ وہ اس طریقے سے مزید توجہ حاصل کررہے ہیں، مگر صارفین نے اس کو دوسرے انداز میں لیا اور ٹوئٹر پر فوری طور پر ٹرینڈز بن گئے اور میمز بننے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کئی صارفین یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا واقعی ٹوئٹر بند ہونے جا رہا ہے؟ جبکہ کئی نے لکھا کہ ایلون مسک نے 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر صرف اس لیے خریدا تھا کہ وہ اسے بند کردے گا۔

متعدد صارفین نے ٹوئٹر بند ہونے کی صورت میں انہیں فیس بک اور انسٹا گرام پر فالو کرنے کا کہا اور اپنے لنکس بھی شیئر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’بہترین لوگ کمپنی میں باقی رہ گئے‘ ایلون مسک کا ٹوئٹر ملازمین کے استعفوں پر ردعمل

امریکی صحافی لوثی حوبر نے لکھا کہ ’ہر کوئی ٹوئٹر کو خدا حافظ کہہ رہا ہے اور ہم سارے اب تک یہی ہیں، مجھے لگتا ہے جیسے میں مڈ ویسٹ کی ڈنر پارٹی میں ہوں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے ان خبروں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایلون مسک کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ’ ہم ٹوئٹر کے بغیر دنیا کا تصور بھی نہیں کر سکتے اس لیے مسئلے کو حل کریں’۔

یاد رہے کہ نئے باس ایلون مسک کے الٹی میٹم کے بعد سینکڑوں ملازمین نے استعفیٰ دے دیا ہے، ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو ای میل میں الٹی میٹم دیا تھا کہ زیادہ گھنٹے کام کرنے کا عہد کریں یا پھر نوکری چھوڑ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں