ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سیالکوٹ ضمنی انتخاب، مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ق لیگ این اے75کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔ چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ نے پارٹی تنظیم ورہنماؤں کو ہدایت جاری کر دی۔

پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ اتحادی کی حیثیت سے پی ٹی آئی امیدوارکی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی رہنماؤں سے مشاور ت میں بھرپور لائحہ عمل تشکیل دے دیا، پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے لیے تنظیمی رہنما اور مقامی رہنما بھر پور مہم چلائیں گے۔

2018 انتخابات میں مذکورہ نشتوں پر کامیاب ہونے والے امیدوا

واضح ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار سید افتخار الحسن 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے تاہم 2 اگست 2020 کو ان کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کی یہ نشت خالی ہوگئی تھی۔

این اے 45 کرم سے آزاد امیدوا منیر خان اورکزئی نے 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن وہ بھی رواں برس جون 2 کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے جس کی وجہ سے قومی اسمبلی کی نشت پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں کا انتخابی شیڈول جاری

پنجاب اسمبلی کی نشت پی پی 51 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ نواز کے اہم رہنما شوکت چیمہ کامیاب ہوئے تھے جو 3 جون کو کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشت پی کے 63 نوشہرہ پر پاکستان تحریک انصاف کے میاں جمال الدین کامیاب ہوئے تھے جو 3 جون کو کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں