تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کراچی، تین بچوں کو 2 ماہ کی فیس نہ دینے پر اسکول سے نکال دیا گیا

کراچی: شہر قائد کے نجی اسکول میں پرائمری کے تین بچوں کو دو ماہ کی فیس نہ دینے پر اسکول سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قائم نجی اسکول انتظامیہ نے پرائمری کے تین بچوں کو 2 ماہ کی فیس جمع نہ کروانے پر اسکول سے نکال دیا۔

بچوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، بچوں نے ہاتھ میں بینر اٹھا رکھے تھے جس میں ’ہمارا مستقبل؟ مئی، جون کی فیس نہ بھرنے پر اسکول سے نکال دیا گیا‘ کے الفاظ درج تھے۔

چوتھی کلاس کے حمزہ، پانچویں کلاس کی فاطمہ اور کے جی ٹو کی نور نے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ مئی اور جون کی فیس تاخیر سے جمع کرانے پر پی آئی بی کالونی میں قائم نجی اسکول انتظامیہ کے میرے بچوں کو اسکول سے نکال دیا۔

مزید پڑھیں: فیس کی جگہ پلاسٹک کی اشیا طلب کرنے والا اسکول

والد کے مطابق دو ماہ کی فیس تاخیر سے جمع کرائی تھی جس پر اسکول سے نکالا گیا ہے، میرے بچوں کا مستقبل خراب ہوجائے گا اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اسکول فیس میں پانچ فیصد سے زائد اضافے کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز سمیت 4 اسکولوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کیے تھے۔

عدالت نے تمام اسکولوں کو حکم نامے پر مکمل عمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ حکومت سےفیس اسٹرکچر کاریکارڈ بھی طلب کیا تھا۔

وزیر تعلیم سندھ  سردار شاہ کا نوٹس

وزیرتعلیم سندھ نے اے آر وائی نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی، سید سردار شاہ نے کہا کہ طلبا کو اسکول میں دوبارہ داخل کیا جائے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ طلبا کو نکالنے پر اسکول کو نوٹس جاری کریں گے۔

Comments

- Advertisement -