پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

روزانہ دہی استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

اشتہار

حیرت انگیز

دہی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین غذاﺅں میں سے ایک ہے، لیکن کیا آپ اس کے فائدہ کے علاوہ نقصانات سے بھی آگاہ ہیں۔
دہی کو صحت کے لئے بہترین غذا سمجھا جاتا ہے تاہم کبھی کبھار اس پروبائیوٹک سے بھری غذا سے پرہیز کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ یہ بعض اوقات آپ کی صحت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی انسانی جسم میں آنتوں کی صحت کو کنٹرول کرنے میں معاون سمجھا جاتا ہے لیکن بہت ہی کم لوگ دہی کے مضر اثرات سے واقف ہیں۔

ہاضمے کے مسائل

دہی ہاضمے کے مسائل جیسے ڈکار، سینے میں جلن اور قبض ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے تاہم دہی کے کچھ نقصان دہ بیکٹریا بھی ہوتے ہیں جو گیس اور پیٹ پھولنے کا سبب بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مچھلی کھانا نقصان دہ ہے؟ نئی تحقیق

روزانہ دہی استعمال کرنے والوں کو شدید قبض اور ضرورت سے زیادہ پیاس لگتی ہے۔

مائیگرین درد کی ممکنہ وجہ

طبی ماہرین کے مطابق دہی ایسی غذا ہے جو سر درد اور مائیگرین کو متحرک کرسکتا ہے یہ بائیو جینک امائن کی وجہ سے ہوتا ہے جو اس وقت بنتے ہیں جب پروٹین سے بھرپور غذائیں خراب ہوجاتی ہیں یا نقصان دہ بیکٹریا کے زریعے فارمیٹڈ ہوتے ہیں۔

الرجی کے مریض ہوشیار

جو لوگ الرجی کا شکار رہتے ہیں انہیں دہی کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے اس کی وجہ دہی میں پروبائیوٹکس کا ہونا ہے جو آنتوں اور نظام انہضام میں الرجی کو بڑھاتے ہیں۔

پروٹین کی زیادتی

دہی میں پروٹین وافر مقدار میں پائی جاتی ہے جو جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد میں سوزش اور درد میں مزید اضافہ کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ دہی جوڑوں ، ہڈیوں اور جسم کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں