تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو اُسے جنگ نہیں سیاست کہتے ہیں‘

نئی دہلی: بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ بھارت کی ناکام حکومتیں اقتدار حاصل کرنے کے لیے جنگوں کا سہارا لیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریس کے رہنما اور پنجاب حکومت کے وزیر سدھو کا حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کھوکھلے اور سیاسی مقاصد کے لیے  کتنے بے قصور لوگوں اور جوانوں کو قربانی دینا ہوگی۔

سدھو کا کہنا تھا کہ ’جس جنگ میں بادشاہ کی جان کو خطرہ نہ ہو اُسے جنگ نہیں سیاست کہتے ہیں، بھارت کی ناکام حکومتیں جنگ کا سہارا لے کر اقدار حاصل کرنا چاہتی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: نوجوت سنگھ سدھو کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کا خیر مقدم

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے سے بہتر ہے اُن سے بات چیت اور مذاکرات کیے جائیں، جنگ کی صورت میں دونوں ممالک کے عوام کا نقصان ہوگا جو کسی کے حق میں نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سرحد کے اندر اور باہر سے اگر بھارت کو دہشت گردی کا سامنا ہے تو اس کا الزام عائد کرنے کے بجائے ہمیں اپنے آپ کو ٹھیک کرنا ہوگا اور اپنے درمیان لوگوں کو دیکھنا ہوگا۔

سدھو نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’چند عناصر کی وجہ سے پورے ملک یا قوم کو  دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نےبیج بویاتھاوہ آج تناور درخت بن گیا ہے، نوجوت سنگھ سدھو

اسے بھی پڑھیں: مودی کی انتہاء پسندی اور حکمرانی کی لالچ، اروند کیجری وال نے بھارتی وزیر اعظم کا چہرہ بے نقاب کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے مداح اور دوست نے وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام ایک ارب لوگوں کی خوشی کا سبب بنے گا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہر بہترین عمل لوگوں کے دلوں میں خود ہی گھر کرلیتاہے، بھارتی پائلٹ کی واپسی پر اُن کے اہل خانہ کی خوشی محسوس کرسکتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -