تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

کرائم رپورٹنگ کررہی تھی اداکارہ بن گئی، سدرہ نیازی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرائم رپورٹنگ کررہی تھی حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکارہ سدرہ نیازی اور عدیل چوہدری نے شرکت کی اس موقع پر سدرہ نیازی نے بتایا کہ وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بن گئیں۔

فہد مصطفیٰ نے پوچھا کہ ’آپ بہت اچھے اچھے ڈرامے کررہی ہیں لیکن یہ سفر کیسے شروع ہوا؟

سدرہ نیازی نے بتایا کہ ’بہت سارے لوگ جیسے کہتے ہیں کہ حادثاتی طور پر بن گئی، میں کرائم رپورٹنگ کررہی تھی اس کے بعد میرا سوشل ایشوز پر لکھنے کا ارادہ تھا۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ ’مجھے لگتا تھا کہ سوشل ایشوز پر لکھنا چاہیے پھر میں اسکرپٹ لکھنے کے لیے سلطانہ آپا کے پاس گئی جب ان سے ملیں تو انہوں نے کہا کہ اسکرین پر کچھ کام کرکے دیکھیں۔‘

سدرہ نیازی نے کہا کہ ’میں نے ان سے کہا کہ کبھی کیمرے کے سامنے آنے کا سوچا ہی نہیں ہے۔‘

اداکارہ کے مطابق سلطانہ آپا کے کہنے پر میں نے کوشش کی تو پھر ایک کے بعد ایک ڈرامے ملتے چلے گئے۔

سدرہ نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ مجھ سے نہ کہتیں تو شاید میں اداکارہ نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ سدرہ نیازی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں عدیل چوہدری (اسد) کی اہلیہ (فرح) کا کردار نبھا رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -