پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس : وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو مدعو کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے آج ہونے والے ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو مدعوکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دن ایک بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات، وزیرخزانہ، وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزیرتجارت، وزیرقانون وانصاف اور وزیر آبی وسائل بھی شرکت کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں وزیراعلیٰ کےپی کومدعوکرلیا ہے ، دعوت چیف سیکرٹری کے پی کے ذریعےدی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے پی کوسرمایہ کاری کانفرنس کی اپیکس کمیٹی میں شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے ، گورنرخیبرپختونخوافیصل کنڈی کی مداخلت پر وفاق نےعلی امین کوشرکت کی دعوت دی۔

اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے سرمایہ کاری سے متعلق بریف کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ، وہ اجلاس میں شرکت کرکے صوبے کی نمائندگی کریں گے۔

خیبر پختونخوامیں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، علی امین گنڈاپور صوبے میں سرمایہ کاری سے متعلق فورم کو آگاہ کریں گے ، خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے، سرمایہ کاری کے فروغ سے نہ صرف صوبے بلکہ ملک کی تقدیربدل سکتی ہے۔

خیال رہے سرمایہ کاری کانفرنس اپیکس کمیٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو نظرانداز کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں