تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو ہوگا

رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم بمطابق 22 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم بمطابق 22 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی چیئرمین ومہتمم بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ وزارت مذہبی امور جلد اجلاس کا نوٹیفیکشن جاری کرے گا۔

رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے اور شہادتوں کی روشنی کی چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔ رمضان المبارک کا چاند بدھ 22 مارچ کو نظر آنے اور پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

Comments