پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

اسلام مخالف سینیٹر کو پارلیمنٹ سے نکالنے کی دستخطی مہم، 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ افراد نے حصہ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: اسلام مخالف سینیٹرکو آسٹریلوی پارلیمنٹ سے نکالنے کے لیے دستخطی مہم میں 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ سے زائد صارفین نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام مخالف آسٹریلوی سینیٹر فریزر کو مسلمان مخالف بیان دینے پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز میلبرن میں نے شدت پسندانہ بیان پر اُن کے سر پر انڈا دے مارا تھا جس کے بعد سینیٹر اور ساتھیوں نے نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

آسٹریلوی سینیٹر کو ائیرپورٹ پر اُس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں دو نوجوانوں نے روک کر شدید احتجاج کیا اور اسلام مخالف بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں کیخلاف زہر افشانی پر نوجوان نے آسٹریلین سینیٹر کو انڈا دے مارا

سینیٹر فریزر کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آن لائن پٹیشن سمیت دستخطی مہم کا آغاز ہوا، 24 گھنٹوں نے دوران 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے مطالبہ کیا کہ فریزر کی اسمبلی رکنیت فوری فارغ کی جائے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں آسٹریلوی شہری نے فائرنگ کر کے  9 پاکستانیوں سمیت 51 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

ویڈیو دیکھیں: مانچسٹر: نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کے حق میں پوسٹ لگانے والا گرفتار

آسٹریلوی سینیٹر نے سانحہ نیوزی لینڈ کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار دیتے ہوئے اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس کے بعد اُن کے خلاف مہم کا آغاز بھی ہوا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے شہریوں نے فریزر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں