جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

پی آئی اے اور فلائی دبئی کے درمیان اہم معاہدہ، مسافروں کیلئے اچھی خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئرلائن اور دبئی فلائی کے درمیان ‘انٹر ایئرلائن’ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت مسافر دونوں ایئرلائنز کی سفری سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) اور اماراتی ایئرلائن(فلائی دبئی) کے درمیان ‘انٹر ایئرلائن’ نامی معاہدہ ہوا ہے، دونوں ایئرلائنز ایک دوسرے کے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔

معاہدے کے تحت قومی ایئرلائن کے مسافر کے لیے اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے فلائی دبئی کی پروازوں سے سفر کرنے کی سہولت ہوگی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے مسافر یورپ، افریقا، وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے 90 سے زیادہ اسٹیشن کے لیے سفر کرسکیں گے۔

جبکہ فلائی دبئی سے آنے والے مسافروں کو بھی انٹر لائن معاہدے کے تحت پی آئی اے سے سفر کی سہولت ہوگی۔ پی آئی اے چیف ایگزیٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے معاہدے کی تصدیق کردی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں