تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی ایوی ایشن ٹیکنالوجی کی نئی بلندیوں پر، اہم معاہدے

سعودی عرب نے ایوی ایشن کے شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن کو پروان چڑھانے کے لیے اہم معاہدے کر لیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی جنرل ایوی ایشن (گاکا) نے ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ اور سافٹ ویئر کمپنی اوریکل سے شراکت داری قائم کرتے ہوئے اہم معاہدے کیے ہیں۔

یہ معاہدے ریاض میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ایکسپو ‘لیپ’ کے دوران طے پائے ہیں جس کے مطابق دونوں کمپنیاں سعودی ایوی ایشن کے مختلف شعبوں کو ڈیجیٹل کرنے اور ان میں جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے خدمات پیش کریں گی۔

گاکا اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ مختلف شعبہ جات میں جدت اور نئی چیزوں کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ کپیسٹی بلڈنگ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سعودی عرب میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی ایکسپو

کمپیوٹر سافٹ کمپنی اور گاکا مل کر کلاؤڈ انوائرمنٹ کو ڈیجیٹل شکل دینے کے لیے منصوبہ بنانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹیکنالوجی ایکسپو میں 80 ممالک سےکمپنیاں اپنی مصنوعات کےساتھ آئی تھیں۔ پہلی بارپاکستانی کمپنیاں بڑی تعدادمیں میگانمائش میں حصہ لےرہی تھیں۔

ایکسپو میں40 کے قریب پاکستانی کمپنیوں نے مصنوعات پیش ۔ ایونٹ میں پاکستان کے 2 پویلین قائم کیےگئےتھے۔ پاکستانی پویلین کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستان کے سفیربلال اکبر نےکیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں سعودی وژن 2030 سے فائدہ اٹھائیں گی۔

Comments

- Advertisement -