جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

پاکستان کے کاروباری اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

او آئی سی سی آئی نے سروے کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں کاروباری اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق او آئی سی سی آئی نے بزنس کانفیڈینس انڈیکس سروے کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق پاکستان میں کاروباری اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کاروباری اعتماد میں 16 فیصد کی نمایاں بہتری آئی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر اور نومبر میں کیے گئے سروے ویو میں 26 فیصد کے منفی 50 فیصد کے مقابلے میں 11 فیصد مثبت ہے اور او آئی سی سی آئی کے مطابق مجموعی کاروباری اعتماد میں سب سے زیادہ بہتری مینوفیکچرنگ سیکٹر میں آئی۔

سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ سیکٹر کا اعتماد گزشتہ سروے کے منفی 3 فیصد کے مقابلے میں مثبت 15 فیصد ہو گیا ہے۔ ریٹیل، ہول سیل سیکٹرز کا اعتماد ویو 26 کے سروے کے منفی 18 کے مقابلے میں مثبت دو فیصد ہو گیا ہے۔

خدمات کے شعبے میں کاروباری اعتماد میں استحکام رہا اور گزشتہ سروے کے 2 فیصد سے بڑھ کر مثبت 10 فیصد ہو گیا۔

او آئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں کاروباری اداروں کے مجموعی اعتماد میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اہم شعبوں میں مثبت رجحان خوش آئند ہے۔ اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسیوں میں مستقل مزاجی اور شفافیت ضروری ہے۔

نیا بجٹ کن کے لیے بہت سخت ہوگا؟َ اہم خبر آ گئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں