پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

کورونا وبا کے باوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ، 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں کورونا وبا سے پیدا گھمبیر مسائل کے باوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،آم کی برآمدات سے 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ ستمبر کے اختتام تک برآمدات ڈیڑھ لاکھ ٹن تک متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فوڈاینڈویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباسے پیدا گھمبیر مسائل کےباوجود آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، اگست کے پہلے ہفتے تک ایک لاکھ 25ہزار ٹن آم برآمد ہوئے، آم کی برآمدات سے 7کروڑ 20لاکھ ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔

پی ایف وی اے کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ایکسپورٹ کا ہدف 80ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا ،اب تک ہدف سے 45 ہزار ٹن زائد آم برآمد کیا جاچکا ہے، فضائی راستے بند ہونے کے باوجود آم کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

- Advertisement -

پاکستان فوڈ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان نے دنیا کے 40 ملکوں کو آم برآمد کیے، آم کی برآمدات ستمبر کے اختتام تک ڈیڑھ لاکھ ٹن تک متوقع ہے، حکومتی مدد اور برآمدی پالیسی کے باعث آم کی ریکارڈ برآمدات ہوں گی۔

سرپرست اعلیٰ وحیداحمد کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور سرکاری محکموں نے مسائل بروقت دور کیے، آم کی برآمدات میں اضافہ حکومت اورنجی شعبہ کے اشتراک کی اعلیٰ مثال ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں