تازہ ترین

باجوہ نے مجھ پر بھارت سے دوستی کے لیے دباؤ ڈالا: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

اسلام آباد: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی...

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں کے معاملے میں اہم پیشرفت

پنجاب میں پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کیلئے الیکشن کمیشن نےکام شروع کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 3 خواتین اور 2 اقلیتی امیدواروں کو کاغذات کی تصدیق کیلئےطلب کر لیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسرعبدالحمیدسےآج پانچوں امیدواروں کی ملاقات ہوگی۔

پی ٹی آئی کے پانچوں امیدواروں کو بیان حلفی جمع کرانےکی ہدایت کر دی گئی ہے اور ایک دو دن میں 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری ہونےکا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن، ن لیگ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد ان نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عالیہ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اب ہماری اکثریت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا یا پھر عدالت ان کا الیکشن ہی کالعدم قرار دے سکتی ہے، اگر الیکشن کالعدم دیا تو پرویزالہٰی کےوزیر اعلیٰ بننے کے چانس ہیں ، الیکشن کمیشن کو ہر صورت ہائیکورٹ کافیصلہ مانناپڑےگا تاہم ان کے پاس اپیل کا حق بھی ہے۔

Comments