تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...
Array

عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے سے متعلق اہم پیش رفت

کراچی: کامیڈین کنگ عمر شریف کو علاج کی غرض سے امریکا منتقل کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایئر ایمبولینس کے اخراجات کیلئے فنڈ منظور ہوگئے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس کے اخراجات کے لیے فنڈ منظور ہو چکے ہیں، ایئر ایمبولینس سروس کی عالمی طریقہ کار کے تحت ادائیگی ہوگی، اس ضمن میں وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ خزانہ سندھ نے فنانس ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔ محکمہ صحت کی سفارش پر سندھ حکومت نے 40 ملین کی رقم منظور کی تھی۔

خیال رہے کہ شدید علیل اداکار عمر شریف کی امریکا روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کی جناح ٹرمینل پر آمد منگل تک متوقع ہے۔ ملک کے معروف کامیڈین اور فلم اداکار عمر شریف کے علاج کی غرض سے امریکا روانگی کے لیے تمام دستاویزات جمع کرائی جا چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عمر شریف کا علاج امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -