بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سلمان خان کی فلم کا ٹائٹل ٹریک ’سکندر ناچے‘ ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کے ٹائٹل سانگ ’سکندر ناچے‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ کے میکرز نے ٹائٹل ٹریک اور سیزن کے پارٹی گانے ’سکندر ناچے‘ کی نقاب کشائی کرکے مداحوں کے جوش کو اور بھی بڑھا دیا ہے۔

’سکندر ناچے‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا کو بھی ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گانا شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’سکندر ناچے گانا آؤٹ ناؤ۔‘ گانا مشکل کی سہ پہر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منظرعام پر آیا۔

گانے کی موسیقی پریتم کے جے اے ایم 8 اسٹوڈیوز نے آہیر او سدھانت مشرا کے ساتھ ترتیب دی ہے جبکہ اس میں امیت مشرا اور اکاسا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

سمیر انجان نے ‘سکندر ناچے’ کے بول لکھے ہیں تقریباً ایک دہائی کے بعد انہوں نے آخری بار ‘کک’ میں چارٹ بسٹر ‘جمے کی رات’ گانے کے بول لکھے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹائٹل ٹریک ’سکندر‘ کا تیسرا گانا ہے جسے میکرز نے ’زہرہ جبین‘ اور ’بم بم بھولے‘ کے بعد ریلیز کیا ہے۔

واضح رہے کہ سکندر میں سلمان خان کے ساتھ ہیروئن رشمیکا مندانا ہیں جبکہ اس کی دیگر کاسٹ میں کاجل اگروال، انجینی دھون، پراتیک ببر، شرمن جوشی اور تجربہ کار اداکار ستیہ راج بھی شامل ہیں۔

’سکندر‘ کو ناڈیاڈ والا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کی حمایت حاصل ہے، فلم رواں ماہ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں