منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا ایکشن اور منفرد ڈائیلاگز سے بھرپور ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کا ایکشن اور ڈائیلاگز سے بھرپور ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’سکندر‘ کو اے آر مروگاداس نے ڈائریکٹ اور ساجد ناڈیاڈوالا نے پرڈیوس کیا ہے۔ توقع کے عین مطابق ٹریلر میں ایکشن، منفرد ڈائیلاگز اور ایج آف دی سیٹ ایکشن پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جو آدمی صحیح سے چل نہیں سکتا اس سے کہا جا رہا ہے ناچ سکندر‘

تقریباً تین منٹ پر مشتمل ٹریلر میں سلمان خان کو ’سنجے‘ کے طور پر متعارف کرایا گیا جسے پیار سے سکندر کہا جاتا ہے۔ اداکار نے اس میں ناممکن ایکشن سیکوئنس کو ممکن کر دکھایا اور ایسے ڈائیلاگز کا انتخاب کیا جو دیکھنے والوں کو فلم کی برف متوجہ کر رکھیں گے۔

دوسری جانب رشمیکا مندانا نے سلمان خان کے ساتھ شاندار کیمسٹری شیئر کی اور فلم میں ایک تازگی کا اضافہ کیا۔

ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ’گنجی‘ اور ’تھوپکی‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں بنانے کی صلاحیت رکھنے والے ڈائریکٹر اے آر مروگاداس نے ایک اور ایکشن سے بھرپور فلم انڈسٹری کو دی ہے۔

ٹریلر ایک طاقتور کہانی کی طرف اشارہ کتا ہے جس میں ایکشن سے بھرپور سیکوینس، بدلہ اور ایک بہادر لیڈ ہے جس کا ناانصافی سے نمٹنے کا اپنا طریقہ ہے۔

ایک انٹرویو میں اے آر مروگاداس نے ٹریلر میں تاخیر کی وجہ بتائی کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں، سی جی آئی کا کام جاری ہے، موسیقی چل رہی ہے لہذا ہم نے ابھی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ٹریلر کو دھماکہ خیز اور مثالی قرار دیا، ٹریلر آن لائن ریلیز ہونے کے چند منٹ بعد ہی خوب وائرل ہو رہا ہے۔

’سکندر‘ 30 مارچ 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں