تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سکھوں کے جھگڑے میں ہلاکتیں، لندن کے شہریوں نے ‘خونی غسل’ قرار دے دیا

لندن: گزشتہ شام چاقو حملے میں ہلاک ہونے والے 3 افراد کی شناخت ہو گئی، خوں ریز واقعے کو لندن کے شہریوں نے خون سے کیا جانے والا غسل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی لندن میں الفورڈ اسیکس کے قریب سیون کنگز میں واقع ہونے والے جھگڑے میں گزشتہ روز تین افراد چاقو کے وار سے شدید زخمی ہو کر ہلاک ہو گئے تھے، چاقو حملے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں ہلاک افراد کی شناخت ہو گئی ہے، تینوں کا تعلق سکھ کمیونٹی سے تھا، ان کے نام 22 سالہ ہریندر کمار، 34 سالہ بلجیت سنگھ اور 26 سالہ نریندر سنگھ تھے جو انڈیا سے مزدوری کے لیے آئے تھے اور کنسٹرکشن ورکر تھے۔ لندن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بہ ظاہر سکھ گروپ کا جھگڑا لگتا ہے، ادھر لندن کے مئیر صادق خان نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

دوسری طرف لندن کے جن باسیوں نے سڑک پر سکھوں کے درمیان ہونے والے اس جھگڑے کو دیکھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ‘غسلِ خون’ تھا، سکھ ایک دوسرے کو پاگلوں کی طرح چاقوؤں سے مار رہے تھے، یہ ایک خوف ناک منظر تھا۔ رپورٹس کے مطابق جھگڑا قریب ہونے والی ایک تقریب سے شروع ہوا تھا جس نے اسٹریٹ فائٹ کی صورت اختیار کر لی تھی۔

ہلاک ہونے والے نریندر سنگھ کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں جیسے ہی اطلاع ملی وہ دوڑ کر جائے وقوع پر پہنچا، وہاں ہر طرف خون پھیلا ہوا تھا، میں نے چیخ چیخ کر بھائی کو اٹھنے کے لیے کہا لیکن وہ نہ اٹھا، وہ مر چکا تھا۔ میرا بھائی بہت پیارا لڑکا تھا، کسی سے اس کی دشمنی نہیں تھی، وہ سب میں مقبول تھا، میرا بھائی ہی نہیں وہ میرا بہترین دوست بھی تھا۔

مقامی پولیس نے کہا ہے کہ یہ آپس کا جھگڑا تھا، دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا۔

Comments

- Advertisement -