21.7 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات ، دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

ننکانہ صاحب: سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے دنیا بھرسے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو کے 554 ویں یوم پیدائش کی تقریبات جاری ہیں، دوسرے روز بھی سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

بابا گرو نانک صاحب کی جائے پیدائش ہونے کے باعث سکھ مذہب میں ننکانہ صاحب کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے، ننکانہ صاحب میں گرو نانک سے منسوب گرودارہ جنم استھان بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی اتحاد کی حقیقی علامت ہے اور ہر سال دنیا بھر سے سکھ یاتری گرودارہ جنم استھان پر حاضری دیتے ہیں اور مذہبی رسومات کی ادا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

25 نومبر سے شروع ہونے والی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 3000 بھارتی سکھ پاکستان آئے، بھارت سے آنے والے سکھ یاتری بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچے۔

اس موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات، سکھ یاتریوں کے لیے رہائش اور سفری سہولیات کے موثر انتظامات کیے گئے۔

نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، گردوارے پر آنے والے سکھ یاتریوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمام سہولیات پہنچائی جاتی ہیں۔

سکھ برادری پاکستان کی میزبانی اور بھر پور انتظامات کی مشکور نظر آئی ، اس حوالے سے برطانیہ سے آئے سکھ یاتری جرنیل سنگھ رندھاوا کا کہنا تھا کہ ہمارا یہاں بہت خیال رکھا جا رہا ہے، ایسے لگ رہا ہے جیسے ہم دوسرے گھر آئے ہوں، یہاں پر سیکیورٹی کا بہت اچھا نظام ہے اور سکھ یاتریوں کے لئے بہت شاندار اہتمام کیا گیا ہے۔

بابا گرونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات کے آخری روز گردوارہ جنم استھان میں مرکزی تقریب میں وزیر مذہبی امور بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

مرکزی تقریب کےبعدگردوارہ جنم استھان سے نگرکیرتن کاجلوس نکالاجائے گا اوررات میں بھوگ کے بعد تین روزہ تقریبات ختم ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں