بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پاک بھارت جنگ ہوئی تو سکھ قوم حصہ نہیں لےگی ، ورلڈسکھ پارلیمنٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : سکھ برادری نے بھارتی ہندوانتہا پسندی کا ساتھ دینے سے انکار کردیا ہے، ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کا کہنا ہے وہ پاکستان کےخلاف بھارتی اقدامات کا حصہ نہیں لیں گے جبکہ سکھ فوجیوں کو بھی پاکستان مخالف کارروائی میں حصہ نہ لینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈسکھ پارلیمنٹ کاجنوبی ایشیاسےمتعلق پالیسی بیان جاری کیا ، جس میں سکھوں کی عالمی تنظیم نے سکھ فوجیوں کو پاکستان کے خلاف جنگ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی واپسی احسن اقدام قرار دیا۔

ورلڈسکھ پارلیمنٹ کا کہنا تھاکہ ہندو انتہاپسندی دراصل جنوبی ایشیامیں کشیدگی اورتنازع کاباعث ہے، بھارت میں انتہا پسندی نےہمسایہ ممالک اورملک میں اقلیتوں کیلئے حالات ابتر بنادیئے ہیں، مودی سرکار صرف الیکشن کیلئے پاکستان مخالف مہم چلارہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ سکھوں کی زمین بھی بھارتی قبضے میں ہے، سکھوں کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔

پارلیمنٹ نے ہدایت دی کہ پاک بھارت جنگ ہوئی تو سکھ قوم حصہ نہیں لےگی، جنگ کی صورت میں سکھ فوجی واپس اپنے گھر چلے جائیں او‌‌ر جنگی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

سکھ برادری کا کہنا ہےکہ کشمیریوں کی آزادی کیلئے لڑائی بالکل درست ہے، عالمی برادری کو بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں  : بھارتی فوج میں موجود سکھ اہلکار پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے فوری انکار کردیں

یاد رہے اس سے قبل سکھ برادری کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی دراندازی کی سختی سے مذمت ‌کرتے ہوئے بھارتی فوج کودہشت گرد قرار دیا تھا، گُر پتونت سنگھ پنو کا کہنا تھا گرؤوں کی دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سکھوں کیلئے قابل احترام ہے، بھارتی فوج میں موجود سکھ اہلکار پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے فوری انکار کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں